حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان

حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان
حاجیوں کے لیے اچھی خبر ! وزارت مذہبی امور نے 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔ وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امورسبسڈی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے فی حاجی کے حساب سے رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کرے گی. اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ سرکاری حجاج کرام کو ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ رقم کی واپسی 17 اگست سے شروع ہوگی،متعلقہ بینکوں کو رقوم منتقل،ادائیگی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سرکاری حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہونے کے ساتھ ہی حسب وعدہ فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ فنڈ کی رقوم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حج سپورٹ فنڈ کی مد میں سرکاری حجاج کرام کو 5 ارب، 10 کروڑ، 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی تقسیم کا عمل 17اگست تا 31 اگست مکمل کر لیا جائے گا۔ 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی۔سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔ وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختصر وقت میں ھم نے حج 2022 کے اعلیٰ انتظامات کو ممکن بنایا ۔ اس سال حج کی نمایاں خصوصیات میں اسلام آباد سے 15000 سے زائد سرکاری حجاج کو "روٹ ٹو مکہ" کی سہولت ، مکہ مکرمہ میں 10 سال کے بعد حرم کے قریب ترین رہائش گاہیں، تمام حجاج کو حرم ٹرانسپورٹ بلا تعطل فراہمی شامل ہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔