ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے کامیڈین عون علی کھوسہ کی بازیابی سے متعلق کیس میں سی سی پی او لاہور کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش کھوسہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عون علی کھوسہ ڈیجٹیل کنٹینٹ کریٹیر ہیں نامعلوم افراد نے ان کو گھر سے اغوا کیا، وکیل نے بتایا کہ اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کل سے وہ کہاں ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عون علی کھوسہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے، عدالت نے بازیابی سے متعلق کیس میں سی سی پی او لاہور کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ درخواست پر مزید کارروائی 20 اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ کامیڈین عون علی کھوسہ گزشتہ روز سے لاپتا ہیں۔