ملتان میں ایک ہی خاندان کے 6 جوڑوں نے پسند کی شادی رچا لی ۔دلہے اور دلہنیں آپس میں کزن ہیں .منفرد شادی والدین نے بچوں کے اصرار پر خوب دھوم دھام سے کی. عروسی ملبوسات زیب تن کئے دلہنوں میں 2سگی بہنیں ۔3خالہ کی بیٹیاں اور ایک ماموں کی بیٹی شامل ہے ۔جبکہ دلہوں میں 2سگے بھائی ۔3چچا زاد بھائئی اور ایک خالوکا بیٹا شامل ہے ۔ شادی کے اس پر مسرت موقع پر دلہنیں خوشی سے نہال ہیں ۔والدین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے اصرار پر ان کی شادی ایک ساتھ کی ۔دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں.تقریب میں رشتہ داروں دوست و احباب نے نئی زندگی کے آغاز پر نئے جوڑوں کو اپنی دعاوں میں رخصت کیا.