تھائی لینڈ کی شہزادی دل میں تکلیف کے سبب گر گیئں ۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تھائی بادشاہ وجیرالونگ کورن کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی بجراکیتیابھا بنکاک میں اپنے کتے کو ٹریننگ دیتے ہوئے گرگئیں۔ اس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا بتایا ہے کہ شہزادی کی حالت گذشتہ رات ایک حد تک مستحکم تھی۔