( پبلک نیوز ) پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. مشق کی آخری روز پاک بحریہ اور دیگر شریک بحری افواج کی جانب سے بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی، انسداد بحری قزاقی سمیت دیگر مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدر پاکستان کا استقبال کیا. صدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی. مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی.امن مشق 2021 کا آخری روز، بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور دیگر شریک بحری افواج کی عملی مشقوں کے دوران سمندر میں موجود بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی سمیت پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈوز نے انسداد بحری قزاقی کے دوران مغویوں کی بازیابی کی مشق کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں پی این ایس اصلت، سیف نے میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ۔ پاک بحریہ اورامریکی بحری جہازوں نے فرضی ہدف کلرٹماٹو۔کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے پی سی تھری اورین ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز ۔پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر سمیت دیگر جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ بھی کیا مہمان خصوصی صدر عارف علوی نے مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی.کموڈور خان محمود آصف کمانڈر سب میرینز کاکہنا تھاکہ سمندر میں موجود خطرات سے نمٹنے اور مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے امن مشق بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہیں۔ پاک بحریہ ہردوسال بعد ہونے والی مشقوں کے دوران روایتی حریفوں کو امن کے جھنڈے تلے اکھٹاکرنے میں کامیاب ثابت ہوا.