راحت فتح علی خان کی آواز میں کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ ریلیز

راحت فتح علی خان کی آواز میں کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ ریلیز

مظفرآباد (پبلک نیوز) پاکستان پریمیئر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد راحت فتح علی خان کی آواز میں کشمیر پریمئیر لیگ ( کے پی ایل) کا ترانہ کھیل آزادی سے ریلیز کردیا گیا۔

اس ترانے  میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز ایک ساتھ جلوہ افروز  ہوئے ہیں۔ بوم بوم شاہد آفریدی، سابق کپتان وسیم اکرم،عمران نذید، اداکار شان شاہد، فلم اسٹارز مہوش حیات، ایمان علی، فضا علی، جگن کاظم اور عائشہ عمر بھی ترانے کا حصہ ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، راولا کوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔