شبلی فراز کا عوام کو پٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ

شبلی فراز کا عوام کو پٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مشورہ دیا ہے کہ قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانےپینےکی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہےبجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی توآئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نےٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنےآپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

Watch Live Public News