انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کےسرغنہ عذیر بلوچ کو 17 ویں کیس میں بھی بری کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی سینٹرل جیل عدالت نے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران راکٹ حملے اور شہری کی ہلاکت کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عذیر بلوچ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کا راکٹ حملے سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں نے 2012 میں نیپیئر تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا تھا، حملے میں ایک علاقہ مکین جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔