اس حوالے سے اداکارہ سونیا حسین نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ ویڈیو میں اداکارہ اپنے والدین کو مٹھائی کے ساتھ گھر کے متعلق خوشخبری دیتی ہیں جس کے بعد سب بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانی مانی اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے۔ سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناوں اور اللہ کے کرم سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔