پبلک نیوز: سول سپیرئیر سروسز سال دو ہزار اکیس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ کمیشن نے دو سو سات امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان سال دو ہزار اکیس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ تحریری امتحان میں سترہ ہزار دو سو چالیس امیدواروں نے حصہ لیا۔ تین سو پینسٹھ طلبہ و طالبات تحریری امتحان پاس کر سکے۔ انٹرویو کیلئے تین سو انچاس طلبا نے کوالیفائی کیا جن میں دو سو اٹھارہ مرد اور ایک سو اکتیس خواتین تھیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے دو سو سات امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی جن میں ایک سو چونتیس مرد جبکہ تہتر خواتین شامل ہی۔ امتحان میں کامیابی کی شرح دو اعشاریہ صفر دو فیصد رہی۔حالیہ امتحان میں بدین سے تعلق رکھنے والے راجندر میگھور پولیس سروس میں افسر بننے والے پہلے ہندو نوجوان بن گئے ہیں۔ ادھر غذر کی صاحبہ چاند بھی اپنے علاقے سے سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی پہلی خاتون امیدوار بن گئی ہیں۔