نگران حکومت نےجاتےجاتےعوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

نگران حکومت نےجاتےجاتےعوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا
کیپشن: نگران حکومت نےجاتےجاتےعوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 29 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

Watch Live Public News