شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو دہشتگردی قرار دیدیا

شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو دہشتگردی قرار دیدیا
لاہور ( پبلک نیوز) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا ٹوئٹر جاری کردہ پیخام میں شہباز شریف نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر " احسان" کے انداز میں کیا جاتا ہے۔ ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔