ڈکیتی کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ڈکیتی کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان رینجرز سندھ ان ایکشن ڈکیتی کی تین سو زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ملزم عادل کو گرفتار کیا۔ ملزم 2012 سے وارداتیں کر رہا تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شاہ فیصل ٹاؤن سلمان فارسی کالونی میں کارروائی کر کے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔ ملزم منظم ڈکیت گروہ کا رکن ہے۔ ملزم نے گلشن اقبال، ناگن چورنگی، حیدری شاہراہ فیصل، شفیق موڑ اور ملینیم مارٹ میں وارداتیں کیں۔ ملزم شہریوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ چکا ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم عادل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منی ایکسچینج اور بینک سے رقم لیکر نکلنے والوں کو بھی لوٹا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔