بنوں: تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کی 3 لڑکیاں جاں بحق

بنوں: تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کی 3 لڑکیاں جاں بحق
بنوں (پبلک نیوز) تحصیل ڈومیل کے دور افتادہ علاقے تھل عمرزئی میں ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی کپڑے دھونے کے لیے پانی کے تالاب پر گئی تھی۔ اس دوران وہ تالاب میں گری اور ڈوب گئی۔ لڑکی کو بچانے کے لیے دو بہنوں نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ ڈوبنے والی لڑکی کو بچانے کی کوشش بے سود گئی۔ بچانے والی دونوں لڑکیاں بھی تالاب میں ڈوب گئیں۔ ڈوبنے سے ان دونوں کی بھی موت ہو گئی۔ تین ہلاکتوں کے ساتھ گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔