ضمنی الیکشن: لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز حساس قرار

ضمنی الیکشن: لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز حساس قرار
17 جولائی کو صوبہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب اسمبلی کی چار نشستوں پر کل 7 لاکھ 22 ہزار 878 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چار نشستوں پر مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 928 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 950 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 394 ہے جبکہ پی پی 158 میں 1 لاکھ 23 ہزار 816 مرد جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار 578 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 348 ہے جبکہ اس حلقے میں 1 لاکھ 14 ہزار 374 مرد جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 974 خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 168 میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 484 ہے۔ اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 67 ہزار 340 اور مرد ووٹرز کی تعداد 84 ہزار 144 ہے۔ پی پی 170 میں کل 1 لاکھ 14 ہزار 653 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ پی پی 170 میں 60 ہزار 594 مرد جبکہ 54 ہزار 58 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ لاہور میں ضمنی انتخابات کے لئے کل 466 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ 158 پولنگ سٹیشن مردوں کے جبکہ 150 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہونگے۔ ضمنی انتخابات کے لئے کل 1471 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔