محکمہ موسمیات نے ہیوی مون سون رین الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ہیوی مون سون رین الرٹ جاری کردیا
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھ بدین،میرہورخاص،عمرکوٹ،دادو،جامشورو،نواب شاہ،جیکب آباد،لاڑکانہ اور سکھر میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیوی مون سون رین الرٹ جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباو شمال مشرقی بحیرہ عرب اور رن آف کچھ ہندوستان کے قریب شدت اختیار کرگیا ہے،ہوا کا کم دباؤ اسی علاقے پر برقرار ہے اور اس کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا رخ مغرب/شمال مغرب کی جانب ہے، اس سلسلے کے زیراثر کراچی میں 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان برقرار ہے ،حیدرآباد،ٹھٹھ،بدین،میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپارکر،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،سانگھڑ،نواب شاہ، نوشہروفیروز،خیرپور،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ،دادو،جامشورو،شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلادھاربارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ بدین،میرہورخاص،عمرکوٹ،دادو،جامشورو،نواب شاہ،جیکب آباد،لاڑکانہ اور سکھر میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں ، سمندر کے ناہموار حالات کے پیش نظر ماہی 18 جولائی تک سمندر میں نہ جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔