'میرا گھر اسکیم ' کو نئی شکل دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

'میرا گھر اسکیم ' کو نئی شکل دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا گھر اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں، کسی کا پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ انہیں بہت سے لوگ پیغام بھیج رہے ہیں کہ ان کا ' میرا گھر اسکیم' میں قرض منظور ہوا تھا اور انہوں نے اس منظوری کی بنیاد پرگھر بنانے پر رقم خرچ کرلی۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا، ہم اگلے ہفتے تک یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔