امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری
امریکی ریاست الاسکا میں اتوار کو علی الصبح 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3 کلو میٹر تھی اور اس کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی مگر پھر اسے بدل دیا گیا۔ بعد ازاں کہا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جب کہ اس کی شدت 7.2 تھی۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ الاسکا زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔