چکوال: دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

چکوال: دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

چکوال (پبلک نیوز) راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب منڈی مویشیاں میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہیں، ٹیموں کی جانب سے ابتک متعدد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور مقامی افراد گھروں تک محدود ہو گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔