شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیروز نے کہا کہ انہیں شادی پہلے کرنی چاہئے تھی۔ اس کے بعد انہوں نے زور دے کر کہا کہ چونکہ شادی ایک سیکھنے کا تجربہ ہے اور مذہبی لحاظ سے اس کی بہت اہمیت ہے۔میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ؐنے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔
کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنی چاہئے کیونکہ یہ سنت ہے۔ اداکار نے 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' پر ایک حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی اور کم عمری کی شادی کے بارے میں اپنا موقف شیئر کیا۔ٹائم آؤٹ پر احسن خان کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے ازدواجی اور کم عمری کی شادی کے بارے میں اپنا مؤقف شیئر کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،