آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیًں، خواجہ آصف

آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیًں، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں، موجودہ حکومت کو 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی، گزشتہ4سال کی برائی قدم قدم پر ہمارے سامنے رکاوٹ بنی ہوئی ہے. مشترکہ پریس کا نفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا ک مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے، مارکیٹیں جلد بند کرنے سے 3500 میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے. قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، سبسڈی جاری رکھتے تو دیوالیہ ہونےکی طرف جارہے تھے، ہمارے پاس دو ہی راستے تھے یا تو سری لنکابن جائیں یا پھر مشکل حالات سے نکلنے کی کوششیں کریں. مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے سخت فیصلوں کے ذمہ دارعمران خان ہیں، مشکل فیصلے کر کے اس بحران سے نکلیں گے، یقین ہے جلد ان حالات سے نکل جائیں گے۔ مولانا اسعد محمو د نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی معاملات سے متعلق کام کررہے ہیں ، قوم کو بجلی بحران سے نجات دینے کی پوری کوشش کریں گے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔