'پی ٹی آئی حکومت میں صرف عمران خان اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں'

'پی ٹی آئی حکومت میں صرف عمران خان اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں'
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏چار سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں۔ ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پہ چلایا گیا اور وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا اور غریب کرنے کے لئے استعمال ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی تباہی اور کشمیر فروشی کے لئے استعمال ہوا۔ ‏پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت مہنگا کیا۔ سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی دوبارہ تیل اور بجلی کی قیمتی کم کریں گے،ملک چلانا کوئ پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائ اہم ہے آپ جیسے جاہل جو حکومتی اخراجات پر قابو نہی پا سکتے وہ توانائ کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔