ایف سی بلوچستان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات

ایف سی بلوچستان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات
کیپشن: Valuable services of FC Balochistan in the field of education

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) جنوبی بلوچستان میں تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

اس وقت ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام 10ایف سی پبلک اسکولزچلائے جارہے ہیں جن میں 561طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

صوبے کے دور دراز  علاقوں سے تعلق رکھنے والے 87  طلباء کو  ہاسٹل کی سہولت بھی  مفت فراہم کی جارہی ہے۔

ضلع خاران میں سپیشل بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا اسپیشل چلڈرن سکول  قائم کیا گیا ہےجس میں اس وقت 45 خصوصی بچےزیر تعلیم ہیں۔

ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام چلنے والے ان سکولوں میں 230اساتذہ اور 90 انتظامی عملہ کام کررہا ہے جو کہ مقامی آبادی کے پڑھے لکھے افراد کے لیے روزگار کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی آف تربت کے16 مستحق طلباء کو تعلیمی وظائف بھی دیے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی آف تربت کو 6 بسیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، طلباء اور اساتذہ میں 100 سے زائد لیپ ٹاپ کی تقسیم اور 65 کلاس رومز میں ایئرکنڈیشن نصب کرنا بھی شامل ہے۔

مزید جنوبی بلوچستان کے مختلف سکولوں کی مرمت ،ڈیجیٹل کمپیوٹر لیبز کا قیام، لائبریریوں کے لیے کتابوں کی فراہمی اور طلباء کے لیے مطالعاتی دورے بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News