بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو  سوشل میڈیا پر  وائرل  ہوگئی ہے۔ 

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ  نئی ڈیپ فیک ویڈیو میں انہیں "میرے ساتھ تیار ہوں" کے ٹرینڈ میں حصہ لیتے دکھایا گیا ہے جس میں وہ سیاہ کُرتا پہنے میک اپ کرتی ہوئی تیار ہو رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی دو ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ۔اس کے علاوہ اور بھی کئی مشہور بالی وڈ شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز  منظر عام پر آچکی ہیں جن میں کاجول، رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، عامر خان، رنویر سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔ 

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

ڈیپ فیک ایک ایسی  ٹیکنالوجی ہے جس میں کسی فرد کے چہرے یا  آواز کو دوسرے شخص کے چہرے یا آواز سے  با آسانی بدلا جاسکتا ہے،ایسا کرنے سے لگتا ہے کہ وہ ایسے شخص کی ویڈیو یا آڈیو ہے جو حقیقت میں اس شخص کی ہوتی ہی نہیں۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی 2019 میں مین اسٹریم کا حصہ بنی تھی ۔جس کے بعد ماہرین نے کہا تھا کہ اس سے مصنوعی عریاں مواد تیار کر کے خواتین  کو بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔ شروع شروع میں تو ڈیپ فیک ویڈیوز ، تصاویر یا آڈیوز کو آسانی سے پکڑا جا کستا تھا تاہم اب یہ ٹیکنالوجی مزید ایڈوانس ہوگئی ہے اور اسے پکڑنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News