(ویب ڈیسک ) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
55 فیصد افراد کا وزیراعلی مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔شہری علاقوں میں 28 جبکہ دیہی علاقوں میں 42 فیصد افراد پنجاب حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔
آئی پی او آر کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، 60 فیصد رائے دہ ہندگان کے مطابق بطور وزیراعلی گزشتہ تین ماہ میں مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائے دہندگان کی اکثریت نے سستی روٹی پروجیکٹ کو سب سے پسندیدہ منصوبہ قرار دیا، حکومت پنجاب کے سستی روٹی منصوبے کو 44 فیصد رائے دہندگان نے بہترین اور پسندیدہ منصوبہ قرار دیا۔ مفت سولر پینلز کی فراہمی اور 200 موبائل کلینکس کے منصوبے کو گیارہ ،گیارہ فیصد مقبولیت ملی۔