ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک )  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف  ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ  نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کے کھلاڑی بے بس نظر آئے۔شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد عامر  نے پاول اسٹرلنگ کی وکٹ لی۔ آئر لینڈ کی چوتھی وکٹ 15 کے اسکور پر گری جبکہ 28 پر اسے پانچویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 32 رنز پر چھٹے آؤٹ ہونے والے  کارٹس کمفر تھے انہوں ںے صرف  7 رنز بنا ئے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔

فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شاداب خان صفر پر  آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے  بابر اعظم نے کہا کہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی ، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ  قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،   نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News