وائٹ واش: آسٹریلیا نے تیسرا ٹی20 بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

وائٹ واش: آسٹریلیا نے تیسرا ٹی20 بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
کیپشن: پاکستان کا جیت کیلئے 118رنز کا ہدف، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوگئی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا تاہم شاہین آفریدی نے 16 کے مجموعے پر میتھیو شارٹ کو آؤٹ کر دیا اور 20 رنز پر جہانداد خان نے جیک فریسر کو بھی پویلین بھیج دیا۔

آسٹریلیا کے تیسرے کھلاڑی جوش انگلس 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے جو حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18.1 اوور میں 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ 

پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 61 اور تیسری وکٹ 64 رنز پر گری، حسیب اللّٰہ 24 رنز اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سلمان علی آغا تھے، وہ 9 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 91 رنز پر گری، وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ اور ساتویں وکٹ 92 رنز پر گری، عرفان خان 10 رنز اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی خلاف پاکستان کی آٹھویں اور نویں وکٹ 116 اور آخری وکٹ 117 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 12، جہانداد خان 5 اور سفیان مقیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی، جس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

Watch Live Public News