(ویب ڈیسک ) فلسطینی غزہ کی پٹی میں عید الاضحٰی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں انسانی مصائب کے درمیان منارہے ہیں۔
اسرائیل کے بڑھتے مظالم کے باوجود غزہ کے باسیوں کے حوصلے بلند ہیں، غزہ میں فلسطینیوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نماز عید اداکی۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں نماز عید ادا کرنے والے محمود عبد الجواد نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’اس عید پر قربانی کے جانور نہیں ہیں، اب ہم خود کو قربان کررہے ہیں، ہم اپنے جسموں کو قربان کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم عرفہ کے موقع پر بھی فلسطینیوں نے اپنے بلند عزم کا اظہار کیا اور تباہ حال گلیوں سے گزرتے بچوں نے تکبیرات پڑھیں۔