لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں بھر کورونا کی تیسری لہر کو عوام نے سنجیدگی سے لینے سے انکار کر دیا ٗ انتظامیہ حرکت میں آگئی ٗ درجنوں سکول ٗ ریسٹورنس ٗ شادی ہالز سیل کر دئیے گئی ٗ کئی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود عوام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ٗ ایس او پیز پر عمل کرنے سے صریحاً گریزاں عوام کیخلاف انتظا میہ حرکت میں ٗ فیصل آباد میں 23سکولز سیل ٗ 16کو وارننگ دے دی گئی ٗ 2شادی ہالز ٗ 20ریسٹورنٹس اور 28دکانیں سیل کر دی گئیں۔مزید برآں ملتان میں بھی عوام کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8دکانیں ٗ ایک میرج ہال سیل کر دیا گیا ٗ 6بسیں ضبط کر لی گئیں۔انتظامیہ نے عوام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔اسلام آباد میں انتظامیہ نے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ کراچی میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ سختی سے کورونا پر عمل کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا کی تیسری لہر پاکستان آنے کے بعد کورونا سے اموات میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔