ویب ڈیسک: کتابوں کے حوالے سے پاکستان میں جہاں ٹرینڈ ختم ہو رہا ہے وہاں کتاب سے محبت کرنے والے ان کو زندہ رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھ رہے۔ چارسدہ کی نائلہ نے دلھن بن کر کسی طرح جہیز نہیں مانگا بلکہ ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ دلھن مصنفہ ہیں اور کتب بینی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ ان کی شادی کے موقع پر انھوں نے گاڑی، بنگلہ اور زیورات کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سب نہیں چاہیے بلکہ کتاب چاہیے ہیں۔
نائلہ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ ان کے خاوند سجاد بھی پشتو میں پی ایچ ڈی ہیں جبکہ ان کا تعلق مردان سے ہے۔