پی ڈی ایم میں اختلافات، لانگ مارچ ملتوی

پی ڈی ایم میں اختلافات، لانگ مارچ ملتوی

اسلام آباد ( پبلک نیوز ) پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ( پی ڈی ایم ) نےلانگ مارچ پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصلے تک ملتوی کردیا.

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا 26مارچ کالانگ مارچ ملتوی کردیاگیا. مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کواستعفوں سےجوڑاگیاتھا. استعفوں کےبغیرلانگ مارچ نہیں ہوگا. پیپلزپارٹی نےوقت مانگا ہے ہم انہیں وقت دیں گے. پیپلزپارٹی کاجواب آنےتک لانگ مارچ ملتوی سمجھاجائےگا.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےکہ انواز شریف واپس آجائیں تو مل کرجدوجہدکریں گے. نوازشریف کی واپسی کامطلب ان کی زندگی کو قاتلوں کےحوالےکرناہے. میاں صاحب نےسب سےسخت اورلمبی جیل کاٹی. جیل میں نوازشریف کوہارٹ اٹیک ہوئے. ن لیگ نہیں چاہتی نوازشریف کی جان کوخطرہ ہو. بنوازشریف کووطن واپس بلانےکاکسی کوکوئی حق نہیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔