پشاور ہائی کورٹ: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کرنے کا حکم

پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ٹک ٹاک ایک عالمی ایپ ہے دنیا سے کٹ بھی نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصررشیداورجسٹس عبدالشکور نے کی۔ پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار خاتون کیجانب سے نازش مظفرایڈووکیٹ پیش ہوئیں، سماعت میں پی ٹی اےوکیل نے بتایا کہ رپورٹ آج صبح جمع کی لیکن عدالت کونہیں پہنچی،پ ٹک ٹاک سے متعلق ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کیا جاتا ہے اور بعدمیں اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بلاک کردیا جاتا ہے لیکن اب پیکا آرڈیننس آیاہے،ایف آئی اے کوزیادہ اختیارہے۔ جس پر جسٹس قیصررشید نے کہا پیکا آرڈیننس زیادہ ترسیاسی پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے بنایاہے، ہماری اقدارکے مطابق کام ہونا چاہیے، غیراخلاقی موادشیئرکرنےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک ایک عالمی ایپ ہے دنیا سے کٹ بھی نہیں سکتے، ٹک ٹاک کی فلٹریشن کی جائے،اقدار کیخلاف اقدامات روکے جائیں۔

جسٹس عبدالشکور کا کہنا تھا کہ بچے خودکشیاں کررہے ہیں، جس پر وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ وہ پب جی گیم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی لگائی تھی لیکن بعد میں کھول دیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جو بھی غیراخلاقی موادشیئرکرتے ہیں ان کوبلاک کریں اور پی ٹی اے کو 31مئی تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کیخلاف مقامی خاتون سارہ خان نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔