امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ نے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ نے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ نے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ڈالر اور روپے کا ایکسچینج ریٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا ہے ۔ اس وقت پیٹرول کی بنیادی قیمت 207 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے ۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت صارفین سے پچاس روپے وصول کر رہی ہے ۔پیٹرول پر ایم سی مارجن 6 روپے ہے اور ڈیلرز مارجن 7 روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔ ڈیزل کی بنیادی قیمت اس وقت 244 روپے اور 1 پیسہ فی لیٹر ہے اور ڈیزل پر لیوی کی شرح 45 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے ۔ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے اور ایم سی مارجن 6 روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔