چارسدہ( پبلک نیوز) پاکستان کی نامور سیاستدان اور بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں، تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی بیگم نسیم ولی شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی ٗوہ شوگر اور عارضہ کلب میں مبتلا تھیں ٗ بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ تھیں ٗ بیگم صاحبہ تین بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔بیگم نسیم ولی ملک میں ایک معتبر بزرگ سیاستدان کے طور پر جانی جاتی تھیں اور الگ مگر دو ٹوک موقف کی وجہ سے سیاسی حلقوں ان کی بہت عزت تھی ٗ ان کے شوہر خان عبدالولی خان بھی پاکستان کے اہم سیاستدان تھے جو اس سے قبل ہی وفات پا چکے ہیں ٗ بیگم نسیم ولی اے این پی کے مرکزی صدر اسفندر یار ولی کی سوتیلی والدہ تھیں۔