سمندری طوفان ٹاوتے کا رخ تبدیل، پاکستان محفوظ

سمندری طوفان ٹاوتے کا رخ تبدیل، پاکستان محفوظ
کراچی ( پبلک نیوز) سمندری طوفان ٹاوتے کا رخ تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا، 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی، طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے، ہوائیں 60سے80 کلو میٹر کی رفتار تک چل سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا تھا کہ ٹاوتے طوفان کا24گھنٹوں میں شدت ہونے کا امکان ہے ٗ سائیکلون کے مرکزمیں ہوائوں ں کی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی ٗ جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بحیرہ عرب میں موجودطوفان کے اثرات نمودار ہو رہے ہیں ۔بحیرہ عرب میں موجودطوفان کے باعث کراچی کاموسم یکسرتبدیل ہونے لگا ٗ کراچی اور اس کے مضافات میں گردآلودہوائیں چل رہی ہیں ٗآج موسم شدیدگرم اور حبس کی کیفیت رہے گی ٗ موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہوائوں کی رفتار میں اضافے کاامکان ہے ٗ ہوائیں48کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چل سکتی ہیں ٗ سکھرسمیت اندرون سندھ کے مختلف شہراوراضلاع میں شدیدآندھی کی زدمیں ہیں ٗدن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کاامکان ہے ۔طوفان کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر کراچی میں گہرے سمندر سے لانچوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا ٗ لانچیں مختلف جیٹیوں سمیت محفوظ مقامات پرپہنچنے لگی تھی ٗ بیشترلانچوں کوجیٹیوں پرہی روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ٗ مگر گہرے سمندر میں 17لانچیں موجودہونے کی اطلاعات تھیں ۔

Watch Live Public News