کراچی کے مختلف  علاقوں   میں آندھی  اور تیز بارش

کراچی کے مختلف  علاقوں   میں آندھی  اور تیز بارش

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف  علاقوں   میں تیز آندھی  اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں  آندھی اور تیز بارش  شروع ہوگئی۔   بارش سے گرمی کی شدت میں  کمی آگئی۔

گلشن معمار، بحریہ ٹاون، گڈاپ ٹاون میں  بارش سے   موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سے اگلے تین روز تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں زرا سی بارش نےکےالیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا. شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔جہانگیرروڈ،جمشید روڈ،گرومندر، لیاقت آباد میں بجلی معطل ہے۔گلشن معمار،سرجانی،ماڑی پور ملیر،کورنگی لانڈھی میں بجلی بند ہے۔ شاہ فیصل کالونی،منظورکالونی میں بھی بجلی معطل  ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  مختلف علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر فیڈر بند کیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد ہی بحال کردی جائے گی، بارش  کے موسم میں  شہری احتیاط کریں۔

Watch Live Public News