لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے تاہم رن وے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے دوران بندش بھی استعمال ہو سکے گا۔ایمرجنسی  لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا۔ ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھایا گیا۔

Watch Live Public News