پاکستان میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی ،نمبر پلیٹ 1،کروڑوں میں فروخت

پاکستان میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی ،نمبر پلیٹ 1،کروڑوں میں فروخت

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی ہوئی جس میں پریمیئم نمبر پلیٹ 1 کروڑوں میں فروخت ہوئی۔

پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد محکمہ ایکسائز سندھ نے کیا۔ جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ نیلامی  میں  40 نمبرپلیٹس کی نیلامی سے67 کروڑ 54 لاکھ روپےجمع ہوئے۔ 

محکمہ ایکسائز سندھ   کے مطابق  پریمیئم نمبر پلیٹ 1 دس کروڑ روپے، نمبر 5 پانچ کروڑ  30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ نمبر7  والی نمبر پلیٹ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ پلیٹ نمبر 8 چارکروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ  پلیٹ نمبر 9 چارکروڑ روپے میں خریدی گئی۔ 

Watch Live Public News