محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: Weather forecast of rains across the country from tomorrow

ویب ڈیسک: رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، میرپور خاص، کراچی میں تیز گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں اور مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

28 جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی کے میں چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

26 جون سے 28 جون کے دوران لسبیلہ خضدار میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

آندھی چلنے کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News