موٹروے پولیس نے 10 دن سے لاپتہ لڑکی کو والدین سے ملوا دیا

موٹروے پولیس نے 10 دن سے لاپتہ لڑکی کو والدین سے ملوا دیا

لاہور ( پبلک نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے دس دن سے لاپتہ ابنارمل لڑکی کو والدین سے ملوا دیا۔ پٹرولنگ افسران نے ایف اپف سی چوک کے قریب ابنارمل لڑکی کو سڑک کے اوپر چلتے دیکھا۔

ترجمان سنٹرل زون کے مطابق افسران نے لڑکی کو سڑک سے نیچے کر کے اس کے گھر والوں کے متعلق پوچھ گچھ کی۔ لڑکی افسران کو صرف اپنا نام اور رہائشی کالونی اسلام نگر کا نام ہی بتا سکی۔ موٹر وے پولیس کے افسران نے متعلقہ کالونی اسلام نگر میں بچی کے ورثاء ڈھونڈنے کے لئے اعلانات کروائے۔

چند گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد افسران بچی کے لواحقین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذہنی توازن خراب ہے اور وہ دس دن سے اس کو ڈھونڈھ رہے تھے۔ لڑکی کو ضلعی پولیس اور گواھان کی موجودگی میں اس کے والد کے حوالے کیا گیا۔ترجمان سنٹرل زون کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد نے موٹر وے پولیس کی فرض شناسی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی نے افسران کو اچھا کام کرنے پر شاباش دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔