عمران خان کے 2 موبائل فون چوری

عمران خان کے 2 موبائل فون چوری
پبلک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہو گئے. سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور رہنماء تحریک انصاف شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں‌ عمران خان کے موبائل فونز کی چوری کے متعلق بتایا. اپنی ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے. واضح رہے کہ مختلف تھریٹس کی وجہ سے حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے تحت رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔ عمران خان کو مختلف تھریٹس کی روشنی میں ان کی سیکیورٹی کے لئے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کئے گئے تھے۔ عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے دو اہم اجلاس ہوئے تھے جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق ان کی جماعت کا ایک نمائندہ مقرر کیا جانا ضروری ہے تاکہ اگر کوئی مخصوص دھمکی ہے تو وہ بھی شیئر کی جائے جس کی روشنی میں مزید حفاظتی انتظامات کئے جا سکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور پروٹوکول بارے حکومت کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہا ہے کہ اس وقت عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکیورٹی کے لئے ایف سی کے 72 اور اسلام آباد پولیس کے 22 اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا حکومت نے چھتیس اور گلگت بلتستان حکومت نے چھ پولیس اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے دیئے ہوئے ہیں جبکہ عسکری سیکیورٹی کیلئے 9 اور ایس ایم ایس سکیورٹی کے 26 اہلکار بھی بنی گالہ پر ہمہ وقت تعینات ہیں۔ دوران سفر سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ اسلام آباد پولیس کی چار گاڑیاں اور تئیس اہلکار اور رینجرر کی ایک گاڑی اور پانچ مستعد اہلکار موجود ہوتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔