لاہور ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے اعلیٰ عدالت نے منظور کر لیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا، سابق وزیر مملکت کو نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔