عمران خان کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے تحقیقات شروع کردیں

عمران خان کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے تحقیقات شروع کردیں
کیپشن: In the case of Imran Khan's picture being leaked, the Supreme Court has started an investigation

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس میں عمران خان کی پیشی کے دوران تصویر کمرہ عدالت سے لیک ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ پیش کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کی ویڈیو لنک سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ جس کے بعد اب سپریم کورٹ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ویڈیو لنک پر تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع  کردیں۔ سیکیورٹی اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی جس کے بعد عدالت میں عمران خان کی ویڈیو minimise کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News