فاسٹ بائولر عثمان شنواری کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

فاسٹ بائولر عثمان شنواری کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عثمان شنواری نے کہا کہ میں نے الحمدللہ مجھے کمر کی تکلیف سے اب نجات مل گئی ہے۔ اس وقت میں مکمل صحتمند ہوں۔ میں کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں لیکن اپنے فزیو اور ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کر رہا ہوں۔ https://twitter.com/Usmanshinwari6/status/1460485674679906308?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460485674679906308%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269643- عثمان خان شنواری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کمر کی تکلیف سے بچنے اور اپنے کیرئیر کو مزید جاری رکھنے کیلئے میں ٹیسٹ کرکٹ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ نوجوان فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے اپنے کرکٹ کیریئر میں صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ اس کے علاوہ وہ 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

Watch Live Public News