اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کاماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پیغام، کہا یہ برکتوں کا مہینہ ہے، نبی کریمﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے،لیڈر کی سب سے بڑی خاصیت لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے،لیڈرنفرتیں نہیں پھیلاتا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام بھرپور طریقے سے جشن میلادالنبی ﷺمیں شرکت کریں،رواں سال 12 ربیع الاول ایسا ہو کہ ملکی تاریخ میں پہلے نہ منایا .اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کی ، انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر اس دفعہ جشن عید میلادالنبی ﷺ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت بے شمار تقریبات منعقد کر رہی ہے۔عوام سے التماس ہے کہ آئیں سب ملکر عشرہ رحمۃاللعالمین منائیں.Prime Minister Imran Khan message on Eid Milad-un-Nabi (PBUH) #APPNews @PakPMO https://t.co/2z6kZMF44C
— APP ???????? (@appcsocialmedia) October 16, 2021
اسی سلسلے میں کل بعد نماز عشاء 7 بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماوقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے۔یہ محفل صرف فیملیز (only for families) کے لئے ہو گی۔عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں https://t.co/vcQiAHEEVz
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 15, 2021