اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کورونا کیسز میں ایک بار پھر شدت آرہی ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر پانچ فیصد سے بڑھ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 66 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ افسوسناک طور پر پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1438307810429882373 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 56 ہزار 778 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 3 ہزار 12 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 5.30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں افسوسناک طور پر کورونا سے اب تک 27 ہزار 4 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت ملک بھر میں ایسے مریض جن کی حالت نازک ہے ان کی تعداد 5 ہزار 39 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 897 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔