لاہور میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی

لاہور میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم کی ہواؤں کے پھیلاؤ کے نتیجے اور شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے کل اور آج شہر میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ڈیپریشن سے سسٹم کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ اسکی سمت شمال مشرق سے شمال مغرب کی طرف رخ ہوگیا ہے۔ اس سسٹم سے شہر میں بارشیں اب متوقع نہیں ہیں اور یہ انڈیا تک محدود رہے گی۔ فلحال شہر قائد میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔ 17 ستمبر کو خلیج بنگال میں ایک اور لو پریشر ایریا بن رہا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان۔ شہر میں آج دن میں حبس اور شام میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ہے۔ مغرب سے شمال مغرب سے 8کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔