راہل گاندھی کی زبان کاٹ کر لانے والے کیلئے 11 لاکھ انعام

gaikawar and rahul gandhi
کیپشن: gaikawar and rahul gandhi
سورس: google

 ویب ڈیسک : شیو سینا  رہنما نے راہول گاندھی کی زبان کاٹنے والے کیلئے 11 لاکھ  انعام دینے کا اعلان کردیا، کانگریس کا احتجاج ، ایم ایل اے گائیکواڈ کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق شیو سینا کے ایم ایل اے سنجے گائکواڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس  میں  لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی زبان کو "کاٹنے" والے کو 11 لاکھ روپے  انعام دینےکی پیشکش کی گئی ہے۔ 

گایکواڑ نے  کہا ہے کہ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ہندوستان میں ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے کانگریس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہےجو بھی راہل گاندھی کی زبان کاٹ دے گا میں اسے 11 لاکھ روپے کا انعام دوں گا۔

 اس بیان کو مہلک اور زہریلا قرار دیتے ہوئے کانگریس قائدین نے گائیکواڑ پر تنقید کی ہے ۔

مہاراشٹر کے قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے لیڈر وجے ودیٹیوار نے سینا کے ایم ایل اے کے ریمارکس کو ’’بکواس‘‘ قرار دیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے نے کہا، "سنجے گائکواڑ سماج اور سیاست میں رہنے کے لائق نہیں ہیں۔ 

جبکہ کانگریس کے ایم ایل سی بھائی جگتاپ نے بھی ان بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان لوگوں نے ریاست کی سیاست کو خراب کردیا ہے۔‘‘

 دوسری طرفبی جے پی نے گائکواڑ کے تبصرے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ بی جے پی کے صدر چندر شیکر باونکولے نے کہا کہ وہ شیوسینا ایم ایل اے کے بیانات کی حمایت یا تائید نہیں کرتے ہیں۔

Watch Live Public News