پی کے ایل آئی میں روبوٹ کی مدد سے پہلی کامیاب روبوٹک سرجری

پی کے ایل آئی میں روبوٹ کی مدد سے پہلی کامیاب روبوٹک سرجری
لاہور: پی کے ایل آئی میں روبوٹ کی مدد سے پہلی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ( پی کے ایل آئی) پنجاب پبلک ہیلتھ سیکٹر میں روبوٹک سرجری کرنے والا پہلا اسپتال ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی کے ایل آئی نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر سعید اختر کی جانب سے سرجری کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔انہوں نے کہا کہ انقلابی پیشرفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے، ڈاکٹر ندیم بن نصرت نے پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کارنامہ ممکن بنایا۔ روبوٹک سرجری کے چند گھنٹوں بعد بعد مریضہ گھر جانے کے قابل تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ روبوٹک سرجنز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین نے سرجری کی، دبئی، لاہور اور کراچی سی ایم آر سرجیکل ٹیموں نے سرجنز کو معاونت فراہم کی۔ ترجمان پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں 400 سے زائد لیور اور 500 سے زائد گردے کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔