تصاویر میں اب سب آئیں گے، گوگل نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، نیا فیچر متعارف

تصاویر میں اب سب آئیں گے، گوگل نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، نیا فیچر متعارف
کیپشن: تصاویر میں اب سب آئیں گے، گوگل نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، نیا فیچر متعارف

ویب ڈیسک: (علی زیدی) تصاویر ہمارے روزمرہ لمحات کو محفوظ کرنے اور ہمیشہ یادوں میں رکھنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مدتوں بعد بھی پرانی تصاویر دیکھ کر ہم ایک مرتبہ ان یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ جن کے نقوش ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں تازہ رہتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں اتنی ترقی کے باوجود بھی ایک چیز جو ناممکن تھی وہ کیمرہ مین کا خود تصویر میں شامل ہونا تھا۔ تاہم کسی حد تک یہ مشکل سیلفی پہلے ہی حل کرچکی ہے لیکن ایک تصویر میں یہ ابھی بھی ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔ یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ تصویر کھینچنے والا خود بھی اسی تصویر کا حصہ بن سکتا ہے۔

تاہم گوگل کے نئے فیچر نے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔ گوگل نے “add me” کے نام سے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ جس کی سب سے بڑی خصوصیت ایک ہی فریم میں وقفے وقفے سے مختلف افراد کو شامل کرنا ہے۔ 

اس حوالے سے ایک ڈیمو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے فریم میں پہلے دو لوگ تصویر بنواتے ہیں تاہم دیکھنے والے اس وقت حیرت زدہ ہوگئے۔ جب اسی فریم میں تصویر بنانے والے کو بھی شامل کرلیا گیا۔

ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر عام افراد کیلئے کب تک دستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر